اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی، اس دوران میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان کے میری ٹائم پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور اس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نیول چیف نے وزیر بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر بحری امور نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔