وزیر اعظم شہباز شریف سےجمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمان اور اکرم خان درانی کی ملاقات

58

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سےجمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمان اور اکرم خان درانی نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے وفد نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر مذہبی امور مولانا عبد الشکور،وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع اور وزیر سیفران سینیٹر محمّد طلحہ محمود شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔