حکومت نے سٹیٹ بینک سے کوئی نیا قرضہ حاصل نہیں کیا، ترجمان وزارت خزانہ

46
حکومت نے سٹیٹ بینک سے کوئی نیا قرضہ حاصل نہیں کیا، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزارت خزانہ کے ترجمان نے سٹیٹ بینک سے نئے قرضوں کے حصول بارے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کوبے بنیاد اورحقائق کے منافی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے سٹیٹ بینک سے کوئی نیا قرضہ حاصل نہیں کیا ۔

جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیاپرایک خبرگردش کررہی ہے جس سے یہ تاثردیاجارہاہے کہ حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرضہ لیاہے جو مکمل طورپرغلط اورزری اشاریوں کے بارے میں کم فہمی کی عکاسی کررہاہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جس طرح مانیٹری ٹیبل میں رپورٹ کیاجاتاہے، حکومت بجٹ کے مقاصد کیلئے سٹیٹ بینک سے قرضہ، قرضہ کے سٹاک اور سٹیٹ بینک کے پاس حکومتی ڈیپازٹس کے درمیان فرق کے حساب کتاب کی بنیادپرلیاجاتاہے۔اسلئے سٹیٹ بینک کے پاس کیش بیلنس میں اتارچڑھاؤ اوردیگراکاونٹنگ کنونشنز کی وجہ سے مجموعی قرضہ کے اعدادوشمارمیں ردوبدل ہوسکتاہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ تبدیلی بجٹ کے مقاصد کیلئے نئے قرضہ کی وجہ سے نہیں بلکہ سٹیٹ بینک کے پاس حکومتی کیش بیلنس میں تبدیلی کی وجہ سے آتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت سٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ اورآئی ائم پروگرام کی شرائط پرعمل درآمد میں پرعزم ہے۔

حکومت نے سٹیٹ بینک سے کوئی نیا قرضہ حاصل نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس حکومت سابق قرضہ جات کی مدت مکمل ہونے پراصل زرکی ادائیگی کررہی ہے۔