ربا کیس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل

68

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے ربا کے کیس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ انہوں نے کہاکہ ہم رباکیس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہیں۔حکومت اورسٹیٹ بینک اس اہم فیصلے کاباریک بینی سے جائزہ لیں گے اوراس کے اطلاق کے عمل، اقدامات اورنظام الاوقات پروفاقی شرعی عدالت سے رہنمائی اوروضاحت لی گی۔