اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ پر سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مدینہ منورہ پہنچیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کی دعاؤں سے اس اہم دورے کا آغاز ہوگا۔