وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے ایک روزہ سرکاری دورے پر جدہ سے دوبئی روانہ ہوگئے

108

جدہ۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے ایک روزہ سرکاری دورے پر جدہ سے دوبئی روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زید النہیان کی رات 9 بجے ملاقات ہوگی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔