اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم اور کروڑ ہا شکر ہے کہ اپنے گھر اور آقائے محترم خاتم المرسلین نبی رحمت ﷺ کے روزہ اطہر کی زیارت سے پہلی بار نوازا ہے، کعبہ شریف کا طواف، عمرہ اور حجر اسود کی سعادتیں، نبی پاک کے روزہ کی حاضری کی، اس روحانی کیفیت کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کے لئے اس سے بڑی دنیا کی کیا کامیابی ہوسکتی ہے کہ اللہ کریم اور محمدﷺ کے در کی حاضری نصیب ہو جائے۔ اللہ پاک امت مسلمہ، پاکستان اور انسانوں کو مصائب، مسائل سے نجات دے، ہر اہل ایمان کو حرمین الشریفین کی حاضری کا شرف وسعادت عطا فرمائے۔ آمین