وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی‎‎

56

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کر دی ہے۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے اور قیمت میں اضافہ کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالا جائے۔

اتوار یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 اپریل 2022 کی سطح پر برقرار رہیں گی اور یکم مئی سے بھی پٹرول 149.86 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 144.15 اور مٹی کا تیل 125.56 جبکہ لائٹ ڈیزل 118.31 روپے کی پرانی قیمتوں پر ہی فروخت کیا جائے گا۔