حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ غریب افراد کی مالی مدد کرے گی ،شازیہ مری

99

حیدرآباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئر پرسن شہید بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 8ملین خاندانوں کی مالی مدد کی جارہی ہے ہماری حکومت اس کا دائرہ وسیع کرتے ہو ئے ایک کروڑ غریب افراد کی مالی مدد کرے گی وہ اپنے حلقہ میں عوام سے خطاب اور معززین سے بات چیت کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو ہم آگے بڑھائیں گے ہماری حکومت خدمت کے جذبہ سے کام کررہی ہے

انہوں نے کہاکہ ہماری نیت صاف اور جذبہ سچے ہیں اسی لیے اللہ نے ہمیں عزت بخشی ہے اب یہ ضلع سانگھڑ مزید ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ سندھ اور پاکستان کے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں شہید بے نظیر بھٹو عوام کے دکھ ودرد کو سمجھتی تھیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ان کے فلسفے کے مطابق آگے بڑھایا جارہا ہے۔

اب ہماری حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 8ملین خاندانوں کی مالی مدد کے دائرہ وسیع کرتے ہو ئے ایک کروڑ غریب افراد کی مالی مدد کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ میرا سینکڑوں لوگوں نے شاندار و پرجوش استقبال کیا ہے جس پر میں ان کی شکر گزارہوں یہ مقبولیت دراصل پیپلز پارٹی اور اس کے قائد بلاول بھٹو زرداری کی ہے جو شہید قیادت کے فلسفے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے مہنگائی اور بیڈ گورننس سے مسائل پیدا کئے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے دکھ درد کو دور کیا جائے ۔انہوں نے معززین و کارکنان کا شکریہ ادا کیاا۔ اس موقع پر پی پی سانگھڑ کے صد ر علی ہنگورو ،رئیس اورنگ زیب مری ،نوید ڈیرو، امام الدین شوقین علاؤالدین جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے