ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ا کو بریفنگ

156

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی طرف سے ایک مسافر بس اور ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے اس بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قراردیاہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان الیاسن اور سیکرٹری جنرل بان کی مون کے چیف ڈی کیبنٹ ایڈمنڈ مولے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جارحانہ کارروائیاں خصوصاً مسافر بس اور ایمبولینس پر حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے۔