وفاقی وزیر برجیس طاہر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو

90

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت کے لئے یہ لمحات انہتائی کٹھن ہیں ایک طرف کشمیر کا مسئلہ دوبارہ اٹھا ہے دوسری جانب بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بڑی تکلیف ہے، اس منصوبے سے پاکستان دنیا کے دس ترقی پذیر ممالک میں شامل ہو گیا ہے ۔ جنرل راحیل شریف کا دور سنہری تھا جس سے حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات مثالی رہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں کو شہید کررہاہے، یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا، اگر بھارت باز نہ آیا تو دوسرے طریقے سے جواب دیاجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر دوبارہ عالمی سح پر اٹھائیں گے۔