اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران ‘اٹلی ‘ ساﺅتھ افریقہ کی دفاعی کمپنیوں اور وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ترجمان کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں جمعرات کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے ساتھ اٹلی کے سیفر ‘ایران کے سفیر اور ساﺅتھ افریقہ کی دفاعی کمپنی پیراماﺅنٹ کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے تمام وفود کا بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016کی نمائش میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور انھیں تحائف پیش کیے ۔