يوکرين اور روس کے مابین امن مذاکرات کا فی الحال امکان نہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

56
United Nations

اقوام متحدہ۔12مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ يوکرين ميں قيام امن کے ليے مذاکرات فی الحال ہوتے دکھائی نہيں ديتے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے آسٹريا کے صدر کے ساتھ مذاکرات کے بعد ويانا ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ يہ جنگ ہميشہ جاری نہيں رہے گی،

ايک وقت آئے گا جب امن مذاکرات ہوں گے۔ البتہ مستقبل قريب ميں ايسا ہونے کے امکانات بہت کم ہيں۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ اور ان کا ادارہ امن مذاکرات کے ليے کوشش کرتے رہیں گے اور ہمت نہيں ہاريں گے۔