کراچی۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شازیہ مری نے کہاکہ کراچی کے علاقے صدر، مرشد بازار میں دھماکے کے افسوسناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ملک میں اس قسم کی دہشت گردی کے مجرمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے امن کو تباہ کرنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے دھماکے میں جابحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔