چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی کا یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

50

لاہور۔13مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جدید ترقی میں ان کا بڑا اہم کردار تھا، یو اے ای ایک عظیم فرمانروا سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے درجات بلند فرمائے۔