وفاقی وزیر سرمایہ کاری و خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین کا یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

49

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری و خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی رحلت سے مسلم امہ ایک لیڈر سے مرحوم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلیانِ پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے درجات بلند فرمائے اور اہلیانِ امارات کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔