ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

94
Mirza Muhammad Afridi
Mirza Muhammad Afridi

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نےمتحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ خلیفہ پاکستان کے دوست اور ایک وژنری لیڈر تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے غمزدہ خاندان سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔