
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے کرپشن اسکینڈلز کی ایک لمبی داستان ہے۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گرنے کی ذمہ داری ان پر نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی اداروں پر الزامات لگا ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی نیب کی حراست رہے لیکن ہم نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم سمجھیں گے کہ عوام کے پاس جانے کی ضرورت ہے تو ایک سیکنڈ نہیں ہچکچائیں گے۔