چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ کی میڈیا سے گفتگو

108

آئیڈیاز پاکستان کے لئے قابل فخر ہے، ہماری دفاعی مصنوعات میں بہت سے ملکوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ایڈمرل ذکاءاللہ
فاسٹ اٹیک کرافٹ کی تیاری کا کام جاری ہے ،کراچی شپ یارڈ میں میزائل بوٹس تیار ہو رہی ہیں مختلف اقسام کی بوٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
کراچی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز2016 پاکستان کے لئے قابل فخر ہے، ہماری دفاعی مصنوعات میں بہت سے ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ بین الااقوامی سطح پر بھی اس نمائش کو پذیرائی ملی ہے، فاسٹ اٹیک کرافٹ کی تیاری کا کام جاری ہے ،کراچی شپ یارڈ میں میزائل بوٹس بن رہی ہیں جبکہ مختلف اقسام کی بوٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،آئیڈیازپورے خطے میں پہچانے جانے لگی ہے،آئیڈیاز2016کے کامیاب انعقادپرسب کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری نویں بین الاقومی دفاعی نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔