وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی میرانشاہ میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت

61

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے-

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکہ میں سکیورٹی اہلکارروں اور بچوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا ظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔