وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری کی وزیرستان میں خودکش حملے کی مذمت

57

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں فیصل علی سبزواری نے خودکش دھماکے میں شہید اہلکاروں اور بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف استحکام پاکستان بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن ہیں۔