دو ہزار اٹھارہ میں مسلم لیگ ن کےحکومت چھوڑتے وقت ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے، تحریک انصاف والے چینی اور گندم درآمد پرچھوڑ کر گئے، مفتاح اسماعیل

57

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ2018 میں جب ہم نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے، آپ چینی اور گندم درآمد پر چھوڑ کر گئے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں جب حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے اور اب جب تحریک انصاف نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی درآمد کر رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ چینی اور گندم ہی درآمد کرتا نہیں چھوڑ کر گئے بلکہ کپاس کی پیداوار 1983/84 کے بعد سب سے کم ترین سطح پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 71 سالوں میں لئے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد تحریک انصاف کے دور میں لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ درآمدات ہیں لیکن اللہ کی شان کہ آپ اسد عمر معیشت کی بات کر رہے ہیں۔