سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم خان درانی کی میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت

52

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم خان درانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں،انسانیت کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ ا فواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں،اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔