وزیر اعلی پنجاب کی پشاور میں سکھ برادری کے 2 افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت

91
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور متعلقہ ادارے شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،حمزہ شہباز

لاہور۔15مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پشاور میں سکھ برادری کے 2 افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سکھ برادری سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر سکھ برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور مقتولین کے لواحقین سے دلی رنج کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سکھ برادری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔