وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کی میرانشاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

58
وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کریں گے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے میرانشاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے خودکش دھماکے میں شہید اہلکاروں اور بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد نہ صرف استحکام پاکستان بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن ہیں۔وفاقی وزیرنے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں اور بچوں پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رانا تنویر حسین نےکہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں پورا ملک برابر کا شریک ہے، دہشت گردوں کے خلاف پورا ملک متحد ہے۔ وفاقی وزیر نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔