ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سےاہم ترجیحات کا تعین کرناہوگا، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن‎‎ کا ٹویٹ

59

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن‎‎ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سےاہم ترجیحات کا تعین کرناہوگا، اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کیلئے ٹاسک فورس کی ضرورت ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیٹ ویو کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باوجود ماحولیات تبدیلیوں کا پانی اور خوراک پر شدید اثر پڑے گا، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدگی سے لینے کیلئے ٹاسک فورس کی ضرورت ہے۔