اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے امریکی ریاست نیویارک میں اٹھارہ سالہ شہری کی جانب سےنسلی تعصب کی بنا پر 10 سیاہ فام شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا میں نسلی امتیاز اور نفرت نے کئی بے گناہ افراد کی جانیں لی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
انہوں نے کاہ کہ دنیا کی وہ ریاستیں جوسپر پاور کہلاتی ہیں، وہ کمزور ممالک میں ہونے والی انسانی حقوق کی چھوٹی سی خلاف ورزی پر واویلا مچا دیتی ہیں جبکہ خود ان ممالک میں نسلی تعصب کی بنا پر کیے جانے والے مظالم کی ان گنت مثالیں موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی معاشرے سے نسلی منافرت کے خاتمہ کے لیے ضروری تربیت اور رواداری کا درس دینے کی اشد ضرورت ہے جسے اکثر و بیشتر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔