وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

117

اسلام آباد ۔24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت خطے کو بدامنی کی جانب دھکیل رہا ہے ، بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے یہ خطہ بڑی جنگ کی طرف بھی جا سکتا ہے‘ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ روز بروز تیز ہوتا جا رہا ہے اور اس میں شدت آتی جا رہی ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا، بھارت عام شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ہمارے جوان بھارتی فورسز کومنہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور بھارتی جارحیت کے جواب میںان کے کافی فوجی مارے بھی جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔