وزیراعظم محمد نوازشریف کا جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب

202
APP115-24 ISLAMABAD: November 24 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif delivering his remarks at a dinner hosted to bid farewell to the outgoing Chief of the Army Staff General Raheel Sharif at PM House. APP

جنرل راحیل شریف نے بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف ملک کی بہترین خدمت کی،انہوں نے ثابت کیا کہ وہ بہترین سپہ سالار اور اپنی جنریشن کے بہترین فوجی رہنماﺅں میں شامل ہیں،ان کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بیرونی خطرات کا مقابلہ کیا بلکہ دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیا،ہم نے متعدد سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کیا،مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کہیں زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے،
وزیراعظم محمد نوازشریف کا جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ بہترین سپہ سالار ہیں جن کا تعلق اس خاندان سے ہے جسے بہادری اور ہیرو کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ جمعرات کو یہاں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا خاندان قوم کی خدمت کرنے اور فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کی روایات سے جانا جاتا ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شریف شہید کی شہادت اور انہیں نشان حیدر عطاءکیا جانا اس خاندان کا منفرد اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے فرض شناسی اور اعلیٰ لگن اور کمٹمنٹ جنرل راحیل کی شخصیت اور کیریئرکا مظہر ہے جو وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 54 ویں لانگ کورس میں شمولیت کے بعد سے اب تک کرتے آئے ہیں۔ ایک جوان اور بے لوث اور شاندار کیڈٹ آفیسر سے چیف آف آرمی سٹاف تک کا سفر پیشہ وارانہ صلاحیت اور ایکسیلینس کا طرہ امتیاز ہے۔ بحیثیت ایڈجوٹینٹ اور بعدازاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈانٹ اور گیارہویں انفنٹری ڈویژن کے جی او سی کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف نے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دیں۔