وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری و خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین کی کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت

39

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری و خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے کراچی ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پرِ افسوس کاا ظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے دھماکے میں جا ں بحق خاتون کے خاندان سے اظہار ہمدردی اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔