پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سیکٹر میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں ،وفاقی وزیر سید امین الحق

167
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سیکٹر میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں ۔عالمی ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن سوسائٹی ڈے کے موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یکم جولائی 2018 سے 30 مارچ 2022 تک ٹیلی کام انڈسٹری میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 6 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، ٹیلی کام شعبے میں اصلاحات کی بنا پر مارچ 2022 تک فعال موبائل سمز کی تعداد 19 کروڑ 30 لاکھ تک جاپہنچی، ملک میں موبائل اور فکسڈ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 39 اعشاریہ 4 فیصد اضافے کے ساتھ 11 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک بھر میں منصوبوں کا اجراٗ کیا گیا، جون 2021 تک 31 ارب روپے سے 37 سے زائد منصوبے شروع کئے گئے جن میں سے اکثر پر کام 50 سے 75 فیصد مکمل ہوچکاہے، پنجاب میں آپٹیکل فائبر اور براڈ بینڈ سروسز کے 9 مختلف منصوبوں پر 6 ارب 47 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سندھ میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی اور فائبر آپٹیکل کے 9 مختلف منصوبوں کیلئے 8 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے جاری ہیں، بلوچستان کے 14 اضلاع کیلئے 8 ارب 43 کروڑ روپے کی لاگت سے مجموعی پراجیکٹس کی تعداد 11 ہے، خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں براڈ بینڈ سروسز و آپٹیکل فائبر کے8 مختلف منصوبوں پر7 ارب 8 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کررہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز و پسماندہ علاقوں میں رواں مالی سال 28 مزید منصوبوں پر 29 ارب روپے خرچ کیئے جارہے ہیں،چاروں صوبوں میں آپٹیکل فائبر کیبل کے 9 مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں، مجموعی طور پر 4 ہزار 746 کلومیٹر طویل کیبل بچھائی جارہی ہے جس پر 13 ارب 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی، یونیورسل سروس فنڈ کے تحت 1929 کلومیٹر طویل مرکزی شاہراہوں پر موبائل نیٹ ورک کی فراہمی کے منصوبے مکمل کیئے گئے ہیں۔