پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

152

ہیملٹن ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (کل) جمعہ سے سیڈن پارک، ہیملٹن میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کیویز ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دوسرے میچ میں ٹیم کی قیادت نہیں کر سکیں گے انکے سسر پاکستان میں فوت ہوگئے تھے اور وہ پاکستان چلے گئے تھے، انکی جگہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی پاکستان ٹیم کی قیادت کرینگے۔