انقرہ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) ترکی نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ترک حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔اگر یورپ اور ترکی کے درمیان تعلقات میں خلل پیدا ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پناہ گزینوں کے جس طوفان کو ترکی نے روک رکھا ہے اس کا رخ یورپ کی طرف ہوجائے گا۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے بغیر یورپ پناہ گزینوں کے طوفان سے نہیں نمٹ سکتا