مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سلامتی کونسل کے مسقل ارکان کے سفیروں کو ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ

127
APP02-25 ISLAMABAD: November 25 - Adviser to Prime Minister on Foreign Affairs, Sartaj Aziz in a meeting with the Ambassadors of P-5 countries at Foreign Office. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، نتائج خطہ کیلئے تباہ کن ہو سکتے ہیں، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان بھارت سے کشیدگی اور ایل او سی پر خونریزی بند کرانے اور عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں اپنا کردار کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو سلامتی کونسل کے مسقل ارکان چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں کو بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔