پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، مرکز افغانستان میں تھا، زلزلہ پیما مرکز

100
Earthquake tremors felt in Peshawar
Earthquake tremors felt in Peshawar

پشاور۔24مئی (اے پی پی):پشاور اور اس کے گردو نواح میں منگل کی دوپہرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنی دکانوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان بتایاگیااور سطح زمین سے اس کی گہرائی تقریباً 170کلومیٹر تھی۔