وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا پی ٹی وی کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب

129
APP37-26 ISLAMABAD: November 26 - Minister of State for Information, Broadcasting & National Heritage Marriyum Aurangzeb addressing on the occasion of 52nd anniversary of Pakistan Television Corporation. APP

اسلام آباد ۔ 26نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات تین نکاتی ایجنڈے کے تحت پی ٹی وی کی بطور ادارہ ترقی اور عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جن میں دستیاب انسانی وسائل سے استفادہ ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ، مقامی ٹیلنٹ کا اعادہ پی ٹی وی کی ماضی کی معروف نمائندہ شخصیات سے رابطے کی بحالی اور سرکاری اورنجی شعبے کے درمیان بھرپور تعاون کے ذریعے پی ٹی وی کو نہ صرف خودکفیل کرنا بلکہ منافع بخش ادارہ بنانا شامل ہے تاکہ آئندہ سالگرہ کا جب کیک کاٹا جائے تو پی ٹی وی مزید بہتر اورمختلف ہو۔وہ ہفتہ کو یہاں پی ٹی وی کی 52ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔