سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں خود کش حملہ ناکام بنا دیا

276

راولپنڈی ۔ 26نومبر (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں گالانی کیمپ پر خود کش حملہ ناکام بنا دیا۔ چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دو جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں گالانی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔