نوازشریف نے دبائو اور ترغیبات کو مسترد کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا یا،وزیراعظم شہبازشریف

56

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ 1998 میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے دبائو اور ترغیبات کو مسترد کر کے پاکستان دنیا کی ایٹمی طاقت بنادیا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ1998 میں آج کے دن سابق وزیراعظم نواز شریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دباؤ اور ترغیبات کو مسترد کردیا اور پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہم ملک کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ہماری مدد کی،انہوں نے کہا کہ قوم کو یوم تکبیر مبارک ہو۔