اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف آج اتوار کو مانسہرہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے اتحادی حکومت کے ایجنڈے پر اظہار خیال بھی کریں گے۔