اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔