سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بلیغ الرحمان کو مبارکباد

60

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلیغ الرحمان کا بطور گورنر تقرر اتحادی حکومت کی قیادت کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

نہو ں نے امید ظاہر کی کہ بلیغ الرحمان کی قیادت میں پنجاب اور وفاق کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہو گا اور صوبہ ترقی کی منازل طے کرے گا اور صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند اور بہتر ہوگا ۔