لاہور۔26 نومبر(اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کےلئے گوادر پور ٹ ریل لنک بنانے کے ہائی پروفائل پراجیکٹ کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا‘پراجیکٹ ہر لحاظ سے مکمل اور فول پروف ہونا چاہیے‘ معاشی اہمیت کے حامل اس پراجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گوادر میں پاکستان ریلوے کاایک ذیلی آفس قائم کیا جائے جہاں ریلوے کے مختلف شعبوں کے بہترین افراد کو تعینات کیا جائے‘ اس منصوبے کیلئے ڈبل ٹریک اورآٹو بلاک سسٹم استعمال کیا جائے گا،وہ یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں چائنہ پاک اکنامک کاریڈور(سی پیک) کےلئے گوادر پور ٹ ریل لنک بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے