وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ترک وزیرخارجہ کی قیادت میں وفدکی ملاقات،باہمی تعلقات وتجارت کے فروغ پرتبادلہ خیال

91
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ترک وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات و تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی وفد سے ترک وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے انقرہ میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات و تجارت کے فروغ کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔