بابر اعظم نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو کم سکور پر آﺅٹ ہونے سے بچا لیا

229
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ہیملٹن ۔ 27 نومبر (اے پی پی) بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو کم سکور پر آﺅٹ ہونے سے بچا لیا، ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم 55 رنز خسارے کے ساتھ 216 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، بابر اعظم نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ٹم ساﺅدی نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے صرف 38.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 76 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو بابر اعظم 34 اور سرفراز احمد 9 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے،