
لاہور۔27 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بین الا قوامی دفاعی نما ئش آئیڈیاز 2016ءانتہائی کا میاب رہی، عالمی منڈیوں میں پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لو ہا منوایا، ہتھیاروں کی تیاری کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کا تبادلہ کررہے ہیں، پاکستان نے ایٹمی توازن قائم کرکے خطے کو بڑے حا دثے سے محفوط بنا ےا، پا کستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے تاہم کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا پوری قوت سے دندان شکن جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں،پا ک مسلح افواج وطن عزےز کے دفا ع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ترکی پاکستان سے 52مشاق طیارے خریدے گا