وزیر اعظم کی قیادت میں پورے ملک میں لازوال اور بے مثال ترقی کا عمل جاری ہے،برجیس طاہر

116

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف کی قیادت میں پورے ملک میں ایک لازوال اور بے مثال ترقی کا عمل جاری ہے،جس سے ایک نئے پاکستان کی بنیاد مضبوط سے مضبوط تر ہور ہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں صرف نئے دھرنے ،احتجاج اور ہٹ دھرمی کی سیاست ہی دے سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نئے خیبر پختونخواہ کے لیے وہاں کی عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا تھاآج تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وہاں کے عوام اُس نئے خیبر پختونخواہ کی راہ تک رہے ہیں۔