اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کو وسائل کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کرے گی-ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے مشیر امور کشمیر سے ملاقات کے دوران کیا-ملاقات میں وزارت امور کشمیر کے سیکرٹری، آزاد کشمیر کے وزیر مالیات اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے بھی شرکت کی-
ملاقات میں آزاد کشمیر کے مالیاتی امور اور بجٹ سے متعلق گفتگو کی گئی-قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ مسائل کے حل کے لیے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے بھی رابطہ کروں گا- مشیر امور کشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کو وسائل کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی – دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ریاستی حکومت اور وزارت امور کشمیر میں ورکنگ ریلیشن مزید مضبوط کرنے پر اتفاقِ کیا ہے –