عالمی نمبر ون آئیگاسوئیٹک اور کوکو گف فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

140
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

پیرس۔3جون (اے پی پی):پولینڈ کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک اور امریکی نو عمر ٹینس سٹار کوکو گف اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریاکساتکینا اور اطالوی ٹینس سٹار مارٹینا ٹریویسن سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں پوری آب وتاب سے جاری ہے۔

میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میچ میں پولینڈ کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس کھلاڑی روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریاکساتکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک دوسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے کوشاں ہیں اور اب ان کو ٹائٹل کے حصول کے لئے مزید ایک فتح کی ضرورت ہے۔

ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک اس سے قبل 2020 کا فرانچ اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں ۔ 21 سالہ ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک کا فائنل میں مقابلہ امریکی نوعمر ٹینس ٹینس کھلاڑی کوکو گف سے ہوگا ،

انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں اٹلی کی حریف کھلاڑی مارٹینا ٹریویسن کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔18 سالہ نوجوان امریکی ٹینس سٹار 1991 میں مونیکا سیلز کے بعد پیرس میں سب سے کم عمر امریکی خاتون فائنلسٹ اور 2001 میں بیلجیئم کی کم کلائسٹرز کے بعد مجموعی طور پر سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئیں ہیں۔

کوکو گف نے 15 سال کی عمر میں 2019 لنز اوپن میں اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹور سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔ کوکوگف اپنے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلام سنگلز کے فائنل میں پہنچی ہیں۔