بوگوٹا۔3جون (اے پی پی):ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے منیجر نیسٹر لورینزو کو کولمبیا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق جنوبی امریکی ملک کی فٹ بال فیڈریشن کر دی ہے ۔56 سالہ نیسٹر لورینزو کو 13 بین الاقوامی میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔
ارجنٹائن کے سابق دیفینڈر نیسٹر لورینزو کولمبیاکے رینلڈو روئیڈا کی جگہ ذمہ داریان نبھائیں گے۔لیں گے، 65 سالہ رینلڈو روئیڈا کو اپریل میں قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکنے کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 رواں سال نومبر میں قطر میں شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کی 32ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔
کولمبیا فٹ بال فیڈریشن نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہاہے کہ ہم ارجنٹائن کے نیسٹر لورینزو کو قومی ٹیم میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔
لورینزو کولمبیا کی قومی ٹیم کے لیے 2012 سے 2019 تک سابق کیفیٹروس باس جوز پیکرمین کے معاون کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔56 سالہ نیسٹر لورینزو نے کولمبیا کی ٹیم کے لئے خدمات کو قبول کرنے کے لیے پیرو کے ٹاپ فلائٹ کلب میلگر کے منیجر کے طور پر اپنا کردار چھوڑ دیا ہے ۔