اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف ملک و قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے حوالے سے صورتحال کی بہتری میں ہمارے عسکری اداروں کے افسروں اور جوانوں کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے پاک فوج کے موجودہ سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے اپنی مقررہ مدت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔